الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ : ذِكْرِ الأَخْبَارِ الَّتِي اعْتَلَّ بِهَا مَنْ أَبَاحَ شَرَابَ الْمُسْكِرِ
باب: نشہ لانے والی شراب کو مباح اور جائز قرار دینے کی احادیث کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5682 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 5682
السنن الكبرى للبيهقي: 17408
حدیث نمبر: 5682
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَجَّاجٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ قِرْصَافَةَ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" اشْرَبُوا وَلَا تَسْكَرُوا". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَهَذَا أَيْضًا غَيْرُ ثَابِتٍ، وَقِرْصَافَةُ هَذِهِ لَا نَدْرِي مَنْ هِيَ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ عَائِشَةَ خِلَافُ مَا رَوَتْ عَنْهَا قِرْصَافَةُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پیو، لیکن (اس حد تک کہ) مست نہ ہو جاؤ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ بھی ثابت نہیں ہے اور قرصافہ یہ کون ہے؟ ہمیں نہیں معلوم اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول جو مشہور بات ہے وہ اس کے برعکس ہے جو قرصافہ نے ان سے روایت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5682]
قرصافہ نامی ایک عورت سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ہر مشروب پی سکتے ہو مگر نشے میں نہ آؤ۔ ابو عبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے فرمایا کہ یہ روایت بھی صحیح نہیں کیونکہ ہم (محدثین) نہیں جانتے یہ قرصافہ کون اور کیسی عورت ہے، جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مشہور روایات اس کے خلاف ہیں جو ان سے قرصافہ نے بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5682]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5680 (ضعیف الإسناد) (قرصافہ مجہول ہیں، لیکن عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوع صحیح ہے جیسا کہ گزرا)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفا لكن صح مرفوعا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، قرصافة: لا يعرف حالها (تقريب: 8663) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 366
حدیث نمبر: 17408
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا سَلَّامٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، وَلَيْسَ بِابْنِ أَبِي مُوسَى، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اشْرَبُوا وَلَا تَسْكَرُوا" فَكَذَا رَوَاهُ أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَبَلَغَنِي عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ، غَلَطَ فِيهِ أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، لَا نَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا تَابَعَهُ عَلَيْهِ مِنْ أَصْحَابِ سِمَاكٍ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: كَانَ أَبُو الْأَحْوَصِ يُخْطِئُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ⦗٥١٨⦘ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَرَوَاهُ أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ قِرْصَافَةَ، امْرَأَةٌ مِنْهُمْ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: اشْرَبُوا وَلَا تَسْكَرُوا وَهَذَا أَيْضًا غَيْرُ ثَابِتٍ، وَقِرْصَافَةُ هَذِهِ لَا يُدْرَى مَنْ هِيَ، وَالْمَشْهُوَرُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا خِلَافُ ذَلِكَ.
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ، جو ابو موسیٰ کے بیٹے نہیں ہیں، فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیو، لیکن نشے میں مت آؤ۔“
ابو الاحوص سلام بن سلیم نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے، اس میں ابو الاحوص نے غلطی کی ہے، ہمیں سماک کے شاگردوں میں سے کسی کا علم نہیں جس نے اس پر ان کی متابعت کی ہو۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: ابو الاحوص اس حدیث میں غلطی کرتے تھے۔ ابو عوانہ نے اسے سماک سے، انہوں نے اپنی قوم کی ایک عورت قرصافہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”پیو، لیکن نشے میں مت آؤ۔“ یہ بھی ثابت نہیں ہے، یہ قرصافہ معلوم نہیں کون ہے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مشہور بات اس کے خلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17408]
ابو الاحوص سلام بن سلیم نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے، اس میں ابو الاحوص نے غلطی کی ہے، ہمیں سماک کے شاگردوں میں سے کسی کا علم نہیں جس نے اس پر ان کی متابعت کی ہو۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: ابو الاحوص اس حدیث میں غلطی کرتے تھے۔ ابو عوانہ نے اسے سماک سے، انہوں نے اپنی قوم کی ایک عورت قرصافہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”پیو، لیکن نشے میں مت آؤ۔“ یہ بھی ثابت نہیں ہے، یہ قرصافہ معلوم نہیں کون ہے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مشہور بات اس کے خلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17408]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر