الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ : تَرْكِ الْجَهْرِ بِـ { بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ }
باب: «بسم اللہ الرحمن الرحیم» زور سے نہ پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 908 (کل: 22 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 244
صحیح ابن خزیمہ: 499
الفتح الربانی: 4578
مسند امام شافعی: 577
21 تا 22
حدیث نمبر: 2405
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" تُفْتَتَحُ الْقِرَاءَةُ بِـ {بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: ١] ".
سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ قرأت کو «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کے ساتھ شروع کیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2405]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2420
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا رَوْحٌ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ، ثنا أَبُو نَعَامَةَ الْحَنَفِيُّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يَقْرَأُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ قَيْسِ بْنِ عَبَايَةَ الْحَنَفِيِّ وَزَادَ فِي مَتْنِهِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ جَهَرَ بِهَا، وَخَالَفَهُمَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ فَرَوَاهُ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
ابن عبداللہ بن مغفل اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی، لیکن میں نے ان میں سے کسی کو بھی ﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾ [سورة الفاتحة: 1] پڑھتے نہیں سنا۔
اسی طرح اس کو جریری نے ابو نعامہ قیس بن عبایہ حنفی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے متن میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا اضافہ بھی کیا ہے، مگر یہ کہ انھوں نے کہا: ”میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں سنا کہ اس نے اونچی آواز میں بسم اللہ پڑھی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2420]
اسی طرح اس کو جریری نے ابو نعامہ قیس بن عبایہ حنفی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے متن میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا اضافہ بھی کیا ہے، مگر یہ کہ انھوں نے کہا: ”میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں سنا کہ اس نے اونچی آواز میں بسم اللہ پڑھی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه عبدالرزاق 2600»
الحكم على الحديث:
حسن