🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
698. باب خطبة الرجل على خطبة أخيه وما جاء في الأولياء
آدمی کا اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجنا، اور اولیاء کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3148 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3148
المستدرک علی الصحیحین: 6962
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3148
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبَّادٌ ، أَبَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ مَيْمُونَةَ، وَجَعَلَتْ أَمْرَهَا إِلَى الْعَبَّاسِ؛ فَزَوَّجَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام بھیجا، تو انہوں نے اپنے نکاح کا معاملہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا؛ چنانچہ انہوں نے سیدہ کا نکاح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3148]
تخریج الحدیث: «الحجاج بن أرطاة: صدوق كثير الخطأ والتدليس (التقريب) (من الحفظ)؛ والحكم لم يسمع من مقسم إلا أحاديث معدودة (من الحفظ).»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2437، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12093»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ فيه الحجاج بن أرطاة كثير الخطأ والتدليس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6962
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشعراني، حدثنا جَدِّي، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي، حدثنا محمد بن فليح، عن موسى بن عقبة، عن ابن شهاب قال: خرج رسول الله ﷺ من العام القابل عامَ الحديبية مُعتمِرًا في ذي القعدة سنة سبع، وهو الشهر الذي صده فيه المشركون عن المسجد الحرام، حتى إذا بلغ يأجَجَ بعث جعفر بن أبي طالب بين يديه إلى ميمونة بنت الحارث بن حَزْن العامرية، فخطبها عليه، فجعلت أمرها إلى العباس بن عبد المطلب، وكانت أختها أم الفضل تحته، فزوجها العباس رسول الله ﷺ، فأقام النَّبيُّ ﷺ بسَرِفَ حتى قدمت ميمونةُ، فبنى بها بسَرِفَ، وقدَّر الله تعالى أن يكون موتُ ميمونة بنت الحارث بسرف بعد ذلك بحين، فتوفِّيَت حيث بَنَى بها رسول الله ﷺ (1) .
ابن شہاب زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلح حدیبیہ کے اگلے سال سنہ 7 ہجری میں ذوالقعدہ کے مہینے میں عمرہ ادا کرنے کے لیے نکلے، یہ وہی مہینہ تھا جس میں مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام سے روک دیا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ یاجج پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو سیدہ میمونہ بنت حارث کی طرف نکاح کا پیغام دے کر بھیجا، انہوں نے اپنا معاملہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا جبکہ ان کی بہن ام الفضل سیدنا عباس کے نکاح میں تھیں، چنانچہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا نکاح پڑھا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ سرف پر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ سیدہ میمونہ تشریف لائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرف ہی کے مقام پر ان کی رخصتی فرمائی، اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر دیکھیں کہ ایک طویل عرصے کے بعد سیدہ میمونہ کی وفات بھی مقامِ سرف ہی پر ہوئی، گویا ان کی وفات اسی مقام پر ہوئی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ پہلی شب گزاری تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6962]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكنه مرسل أو معضل، وتابع الزهري عليه عروة بن الزبير.» [ترقيم الرساله 6962] [ترقيم الشركة 6883]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں