🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْحَرْبِ
باب: جنگ میں عورتوں کے جانے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1575 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 1575
مصنف ابن ابی شیبہ: 36081
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1575
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَغْزُو بِأُمِّ سُلَيْمٍ وَنِسْوَةٍ مَعَهَا مِنْ الْأَنْصَارِ، يَسْقِينَ الْمَاءَ، وَيُدَاوِينَ الْجَرْحَى "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلیم اور ان کے ہمراہ رہنے والی انصار کی چند عورتوں کے ساتھ جہاد میں نکلتے تھے، وہ پانی پلاتی اور زخمیوں کا علاج کرتی تھیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ربیع بنت معوذ سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب السير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجہاد 47 (1810)، سنن ابی داود/ الجہاد 34 (2531)، (تحفة الأشراف: 261)، (وانظر المعنی عند: صحیح البخاری/الجہاد 65 (2880)، ومناقب الأنصار 18 (3811)، والمغازي 18 (4064) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جہاد عورتوں پر واجب نہیں ہے، لیکن حدیث میں مذکور مصالح اور ضرورتوں کی خاطر ان کا جہاد میں شریک ہونا جائز ہے، حج مبرور ان کے لیے سب سے افضل جہاد ہے، جہاد میں انسان کو سفری صعوبتیں، مشقتیں، تکلیفیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، مال خرچ کرنا پڑتا ہے، حج و عمرہ میں بھی ان سب مشقتوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اس لیے عورتوں کو حج و عمرہ کا ثواب جہاد کے برابر ملتا ہے، اسی بنا پر حج و عمرہ کو عورتوں کے لیے جہاد قرار دیا گیا ہے گویا جہاد کا ثواب اسے حج و عمرہ ادا کرنے کی صورت میں مل جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (2284)
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34509 ترقیم الشثری: -- 36081
حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن العوام بن مزاحم عن خالد بن سيحان قال: شهدت تستر مع ابي موسى اربع نسوة او خمس، فكن يسقين الماء ويداوين الجرحى، فاسهم لهن ابو موسى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (مزاحم)، وانظر: شرح مسلم للنووي ٢/ ٧٦، الإكمال ٧/ ١٨٦، توضيح المشتبه ٨/ ١١٣، والمنهل الروي ص ٥٦، وتدريب الراوي ٢/ ١٩٣، والمغرب ١/ ٣٢٣ و ٢/ ٩٠.
(٢) في [جـ]: (سحبان).
(٣) مجهول؛ لجهالة خالد بن سيحان.

حضرت خالد بن سیحان فرماتے ہیں کہ تستر میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ جہاد میں چار یا پانچ عورتیں بھی شریک تھیں جو پانی پلاتی تھیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں، حضرت ابو موسیٰ نے انہیں بھی مال غنیمت میں سے حصہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36081]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35434، 35905، ترقيم محمد عوامة: 34509»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں