لفظ وضاحت و مترادفات
عَلِمَ
بمعنی کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا ، جاننا ، معلوم کر لینا۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
جاننا
جاننا کے لیے ”عَلِمَ“ ، ”اَدْرٰي“ ”(دري)“ اور ”اَحَسَّ“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ع ل م
عَلِمَ
بمعنی کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا ، جاننا ، معلوم کر لینا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَشْرَبَهُمْ
”;اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔“
[2-البقرة:60]
روٹ:د ر ي
اَدْرٰي
کسی دوسری چیز کی وساطت ، تدبیر یا حیلہ سے کسی بات کا علم ہونا۔ بمعنی جاننا ، سمجھنا۔ یہ علم ناقص ہوتا ہے کیونکہ بلواسطہ حاصل ہوتا یے۔ اور اس پر ہمیشہ لَا یا مَا یا اِنْ نافیہ یا استفہامیہ داخل ہوتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
”;کہہ دو کہ جس دن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ دن قریب آنے والا ہے یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے۔“
[72-الجن:25]
روٹ:ح س س
اَحَسَّ
قوت حس سے کسی چیز تک پہنچنا۔ حواس خمسہ ظاہری سے کسی بات کا علم میں آنا۔ محسوس کر لینا۔ اس کو قریب بہ علم کہہ سکتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ
”;پھر جب معلوم کیا عیسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل علیہ السلام کا کفر۔“
[3-آل عمران:52]
ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
عَلِمَ
کسی چیز کو صحیح اور ٹھیک طور پر جاننا۔
2
اَدْرٰي
بالواسطہ کسی چیز کا علم ہونا۔
3
اَحَسَّ
حواسِ ظاہری سے کسی چیز کا علم ہونا یہ قریب بہ علم ہوتا ہے۔