لفظ وضاحت و مترادفات
مَکَان
مکن اس جگہ کو کہتے ہیں جو کسی جسم پر حاوی ہو۔ اور اس میں رہنے والے کو مَکِیْن کہتے ہیں۔ بشرطیکہ یہ ظرف مکانی کے طور پر استعمال ہو۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
جگہ
”جگہ“ کے لیے ”مَقَام“ ، ”مَكَان“ ، ”مَرَاغِم“ کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں۔
روٹ:ق و م
مَقَام
قَامَ بمعنی کھڑا کرنا۔ اور مَقَام اس ظرف مکانی کھڑا ہونے کی جگہ کے لیے آتا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى
”;اور جس مقام پر ابراہیم علیہ السلام کھڑے ہوئے اسے نماز کی جگہ بنا لو۔“
[2-البقرة:125]
اور مُقَام (م مضموم) قام سے مصدر میمی ہے۔ بمعنی کھڑا ہونا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
”وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ“
اور جو شخص اپنے پروردگار کے روبرو کھڑا ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہوں گے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
”وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ“
اور جو شخص اپنے پروردگار کے روبرو کھڑا ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہوں گے۔
روٹ:ك و ن
مَکَان
مکن اس جگہ کو کہتے ہیں جو کسی جسم پر حاوی ہو۔ اور اس میں رہنے والے کو مَکِیْن کہتے ہیں۔ بشرطیکہ یہ ظرف مکانی کے طور پر استعمال ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے فرعون نے موسی علیہ السلام سے کہا :
فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنْتَ مَكَانًا سُوًى
”;ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو جس کا نہ ہم خلاف کریں نہ تم اور یہ مقابلہ ایک ہموار جگہ میدان میں ہوگا۔“
[20-طه:58]
ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
مَقَام
کھڑا ہونے یا قیام کرنے کی جگہ۔
2
مَکَان
ایسی جگہ جو کسی جسم پر حاوی ہو۔