🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

قرآنی آیات
قرآن پاک لفظ الْأَبْرَارَ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر
لفظ
آیت
1
الْأَبْرَارَ
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا [76-الإنسان:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے

[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ نیک لوگ ایسے جام سے پییں گے جس میں کافور ملا ہوا ہو گا۔
2
الْأَبْرَارَ
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ [82-الإنفطار:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش و آرام اور) نعمتوں میں ہوں گے

[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک نیک لوگ یقیناً بڑی نعمت میں ہوں گے۔
3
الْأَبْرَارَ
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ [83-المطففين:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے

[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک نیک لوگ یقینا بڑی نعمت میں ہوں گے۔