🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة القمر
کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا کُلِّہَا فَاَخَذۡنٰہُمۡ اَخۡذَ عَزِیۡزٍ مُّقۡتَدِرٍ ﴿۴۲﴾
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں (1) پس ہم نے بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا۔[42]
تفسیر احسن البیان
42۔ 1 وہ نشانیاں، جن کے ذریعے سے حضرت موسیٰ ؑ نے فرعون اور فرعونیوں کو ڈرایا، یہ نشانیاں تھیں جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔