🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الأعراف
وَ مَا وَجَدۡنَا لِاَکۡثَرِہِمۡ مِّنۡ عَہۡدٍ ۚ وَ اِنۡ وَّجَدۡنَاۤ اَکۡثَرَہُمۡ لَفٰسِقِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾
اور ہم نے ان میں سے اکثر کا کوئی بھی عہد نہیں پایا اور بے شک ہم نے ان کے اکثر کو فاسق ہی پایا۔[102]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 102) ➊ {وَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ: ” مِنْ عَهْدٍ “} (کوئی بھی عہد) کا لفظ نکرہ استعمال ہوا ہے، جس کا عموم {” مِنْ “} سے مزید بڑھ گیا ہے۔ مراد کسی بھی قسم کا عہد ہے، نہ فطری جو {” اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ “} کے وقت کیا تھا، نہ شرعی جو پیغمبروں سے عذاب ٹالنے کی درخواست کے وقت کرتے تھے اور نہ عرفی جو وہ آپس میں ایک دوسرے سے کرتے تھے۔

➋ {لَفٰسِقِيْنَ:} ”نافرمان“ یعنی کسی عہد کا پاس نہ کرنے والے پکے بے ایمان۔