🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحجر
اُدۡخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿۴۶﴾
اس میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہوکر داخل ہوجاؤ۔[46]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت46){اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ …: } یعنی انھیں یہ کہا جائے گا۔ { بِسَلٰمٍ } یعنی ہر قسم کے آفات و مصائب سے سلامتی کے ساتھ، ایک دوسرے کو سلام کہتے ہوئے، فرشتوں کے سلام سنتے ہوئے اور پروردگار عالم کے { سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ } کے ساتھ۔ (دیکھیے یٰسٓ: ۵۸) اسی لیے جنت کا ایک نام دار السلام بھی ہے، فرمایا: «{ لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ }» [ الأنعام: ۱۲۷ ] { اٰمِنِيْنَ } ہر خوف خطرے سے محفوظ۔