🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحجر
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَیۡہِ فَقَالُوۡا سَلٰمًا ؕ قَالَ اِنَّا مِنۡکُمۡ وَجِلُوۡنَ ﴿۵۲﴾
جب وہ اس کے پاس داخل ہوئے تو انھوں نے سلام کہا، اس نے کہا ہم تو تم سے ڈرنے والے ہیں۔[52]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت52){ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ: وَ جِلُوْنَ وَجِلَ يَوْجَلُ} (س) سے{ وَجِلٌ } (صفت مشبہ) کی جمع ہے، بمعنی ڈرنے والے۔ ڈرنے کی وجہ، مکمل واقعہ اور اس کے فوائد کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۶۹) سے واقعہ کے آخر تک۔