🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحجر
فَجَعَلۡنَا عَالِیَہَا سَافِلَہَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ﴿ؕ۷۴﴾
تو ہم نے اس کے اوپر کا حصہ اس کا نیچے کا حصہ کر دیا اور ان پر کھنگر کے پتھروں کی بارش برسائی۔[74]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت74) اس آیت کی تفسیرسورۂ ہود(۸۲)میں دیکھیے۔قرآن مجید نے قوم لوط پر تین طرح کا عذاب ذکر فرمایاہے، پہلے ان پر {صَيْحَةٌ} (چیخ) کا عذاب آیا، پھر ان کی بستیوں کو الٹ دیاگیا اورآخرمیں ان پر پتھروں کی بارش برسائی گئی۔