🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الكهف
اَلَّذِیۡنَ ضَلَّ سَعۡیُہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ ہُمۡ یَحۡسَبُوۡنَ اَنَّہُمۡ یُحۡسِنُوۡنَ صُنۡعًا ﴿۱۰۴﴾
وہ لوگ جن کی کوشش دنیا کی زندگی میں ضائع ہوگئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک اچھا کام کر رہے ہیں۔[104]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 104){ اَلَّذِيْنَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ …:} یعنی جتنے نیک اعمال انھوں نے کیے سب کفر کی شامت سے رائگاں گئے۔ دیکھیے سورۂ ابراہیم (۱۸)، نور (۳۹، ۴۰) اور فرقان (۲۳) یہ مطلب بھی درست ہے کہ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم ہو کر رہ گئی یعنی اللہ تعالیٰ اور آخرت کی پروا نہ کی اور دنیا کی خوش حالیوں اور کامیابیوں کو اپنا اصل مقصد بنائے رکھا۔