🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة طه
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ﴿۸﴾
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، سب سے اچھے نام اسی کے ہیں۔[8]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 8){ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ …:} یعنی جس ہستی کی یہ صفات بیان ہوئی ہیں وہ اللہ ہے جس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ {” لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى “} کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ اعراف (۱۸۰)۔