🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة المؤمنون
قَالَ عَمَّا قَلِیۡلٍ لَّیُصۡبِحُنَّ نٰدِمِیۡنَ ﴿ۚ۴۰﴾
فرمایا بہت ہی کم مدت میں یہ ضرور پشیمان ہو جائیں گے۔[40]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 40){ قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ: ” قَلِيْلٍ “} کا معنی بہت کم ہے، اس کی قلت کی مزید تاکید کے لیے {”عَنْ“} کے ساتھ {”مَا“ } کا اضافہ فرمایا ہے، یعنی بہت ہی کم مدت میں۔ (بقاعی)