🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الفرقان
اِنَّہَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّ مُقَامًا ﴿۶۶﴾
بے شک وہ بری ٹھہرنے کی جگہ اور اقامت کی جگہ ہے۔[66]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 66) { اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا: مُسْتَقَرًّا } کچھ مدت ٹھہرنے کی جگہ گناہ گار مسلمانوں کے لیے اور { مُقَامًا } ہمیشہ اقامت کی جگہ کفار کے لیے۔ یہ جملہ بھی رب رحمان اور عباد الرحمان دونوں کا ہو سکتا ہے۔