🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشعراء
یَوۡمَ لَا یَنۡفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوۡنَ ﴿ۙ۸۸﴾
جس دن نہ کوئی مال فائدہ دے گا اور نہ بیٹے۔[88]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 88) {يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ:} جس دن آدمی کو اللہ کے عذاب سے کوئی مال نہیں بچا سکے گا، خواہ زمین بھرنے کے برابر سونا ہو (آل عمران: ۹۱) اور صرف بیٹے ہی نہیں، زمین کے تمام لوگ بطور فدیہ پیش کیے جائیں تو وہ بھی کام نہ آئیں گے۔ (معارج: ۱۱ تا ۱۴)