🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشعراء
فَمَا لَنَا مِنۡ شَافِعِیۡنَ ﴿۱۰۰﴾ۙ
اب نہ ہمارے لیے کوئی سفارش کرنے والے ہیں۔[100]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 100) {فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِيْنَ:} یعنی جن جن کو ہم دنیا میں اپنا سفارشی سمجھتے تھے اور ہمارا خیال تھا کہ ان کا دامن تھام لیں گے تو ہمارا بیڑا پار ہے، ان میں سے آج کوئی نظر نہیں آتا۔ مشرکوں کے لیے کوئی سفارشی نہیں ہو گا، جب کہ مومنوں کے لیے انبیاء، فرشتے اور مومن سفارشی ہوں گے۔