🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الصافات
وَ مَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾
اور تمھیں صرف اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔[39]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 39) {وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ:} یعنی ہم نے تم پر کوئی ظلم نہیں کیا، بلکہ تمھیں اسی کفرو شرک اور رسولوں کو جھٹلانے کی جزا مل رہی ہے جس کا ارتکاب تم کرتے رہے۔