🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الصافات
وَ اٰتَیۡنٰہُمَا الۡکِتٰبَ الۡمُسۡتَبِیۡنَ ﴿۱۱۷﴾ۚ
اور ہم نے ان دونوں کو نہایت واضح کتاب دی۔[117]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 117) {وَ اٰتَيْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِيْنَ: اَلْمُبِيْنُ} باب افعال سے اسم فاعل ہے، معنی ہے واضح اور { الْمُسْتَبِيْنَ } باب استفعال سے اسم فاعل ہے، اس میں حروف زیادہ ہونے کی وجہ سے معنی میں مبالغہ ہے، اس لیے ترجمہ نہایت واضح کیا گیا ہے، مراد تورات ہے۔