🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الصافات
فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰہُمۡ اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۱۴۸﴾ؕ
پس وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انھیں ایک وقت تک فائدہ دیا۔[148]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 148) ➊ { فَاٰمَنُوْا:} شاہ عبدالقادر لکھتے ہیں: ”وہی قوم جس سے بھاگے تھے، ان پر ایمان لا رہی تھی۔ (وہ انھیں) ڈھونڈتی تھی کہ یہ جا پہنچے، (اس سے) ان کو بڑی خوشی ہوئی۔“ (موضح)

➋ { فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِيْنٍ:} یعنی انھیں عذاب سے بیک وقت ہلاک کرنے کے بجائے ہر ایک کو اس کی مقررہ عمر تک فائدہ اٹھانے کا موقع عطا فرمایا۔