یہ سراسر ہدایت ہے اور وہ لوگ جنھوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے عذاب میں سے دردناک عذاب ہے۔[11]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 11) ➊ {هٰذَا هُدًى:} یعنی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے۔ {” هُدًى “} مصدر بمعنی اسم فاعل برائے مبالغہ ہے، جیسے {”زَيْدٌ عَدْلٌ“} کا مطلب یہ ہے کہ زید اتنا عادل ہے کہ سراپا عدل ہے۔{ ” هٰذَا هُدًى “} کے معنی کی ایک تعبیر یہ ہے کہ ”یہ قرآن ہدایت میں کامل ہے۔“ زمخشری نے فرمایا: {” هٰذَا هُدًى “} کا مطلب یہ ہے کہ یہ قرآن ہدایت میں کامل ہے، جیسے تم کہتے ہو {”زَيْدٌ رَجُلٌ“} یعنی ”زید رجولیت میں کامل ہے۔“
➋ {وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ …: ” رِجْزٍ “} کا لفظ عذاب کی سخت ترین صورتوں پر بولا جاتا ہے۔