🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة النجم
وَ الۡمُؤۡتَفِکَۃَ اَہۡوٰی ﴿ۙ۵۳﴾
اور الٹ جانے والی بستی کو گرا مارا۔[53]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 53){ وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰى: ” الْمُؤْتَفِكَةَ “ ”اِئْتَفَكَ“} (افتعال) سے اسم فاعل ہے، الٹنے والی۔ مراد قوم لوط ہے۔ سورۂ حاقہ (۹) میں {” الْمُؤْتَفِكٰتُ “} جمع کے ساتھ آیا ہے، مراد الٹ جانے والی بستیاں ہے۔ {” اَهْوٰى “ ”هَوٰي يَهْوِيْ“} (ض) گرنا۔ {” أَهْوٰي يُهْوِيْ“} (افعال) گرانا۔ ان کے اس نام کی وجہ کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۸۲) اور سورۂ حجر (۷۴)۔