🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الرحمٰن
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۳۲﴾
تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟[32]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 32) {فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ:} اس نظام عالم کو درہم برہم کر کے قیامت برپا کرنا، ان دونوں جماعتوں سے حساب لینا، پھر اس کے مطابق جزا و سزا دینا اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی عظیم قدرت کا اظہار بھی ہے اور اہلِ ایمان کے لیے بہت بڑی نعمت بھی، جس کے متعلق فرمایا: «فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ» ‏‏‏‏ کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟