🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الرحمٰن
فِیۡہِمَا عَیۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ﴿ۚ۶۶﴾
ان دونوں میں جوش مارتے ہوئے دو چشمے ہیں۔[66]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 66){ فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ:” نَضَخَ يَنْضَخُ نَضْخًا“} (ف) {”اَلْمَاءُ“} پانی کا جوش سے نکلنا۔ یعنی ان دونوں جنتوں میں دو جوش مارنے والے چشمے ہوں گے۔ {” عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ “} اور {” عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ “} کے تقابل کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (۵۰) کی تفسیر۔