🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة القلم
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَیۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِیۡمٍ ﴿ۙ۱۲﴾
خیر کو بہت روکنے والا، حد سے بڑھنے والا، سخت گناہ گار ہے۔[12]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 12){ مَنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍ:} ظلم کی دو قسمیں ہیں، پہلی قسم کسی کا حق جو آدمی کے ذمے ہو روک لینا، ادا نہ کرنا اور دوسری قسم کسی پر زیادتی کرنا۔ { مَنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ } میں پہلی قسم مبالغے کے ساتھ پائی جاتی ہے اور { مُعْتَدٍ } میں دوسری۔ { اَثِيْمٍ } کا ذکر اس کے ساتھ اس طرح ہے جس طرح { وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ } (اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو) میں ہے۔ (دیکھیے مائدہ: ۲)