🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحاقة
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِیۡنٍ ﴿ۙ۳۶﴾
اور نہ اس کے لیے زخموں کے دھوون کے سوا کوئی کھانا ہے۔[36]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 36) {وَ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ: غِسْلِيْنٍ غَسَلَ يَغْسِلُ} (ض) سے {فِعْلِيْنٌ} کا وزن ہے، زخم یا کوئی گندی چیز دھونے سے نکلنے والا پانی۔ ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا: اس سے مراد جہنمیوں کے زخموں سے نکلنے والا لہو اور پیپ ہے۔ [ طبري بسند حسن ]