🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة المعارج
اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ؕ٪۳۵﴾
یہی لوگ جنتوں میں عزت دیے جانے والے ہیں۔[35]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 35){ اُولٰٓىِٕكَ فِيْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ:} یہی لوگ ہیں جو تھڑدلی، بے صبری اور شدید بخل سے محفوظ ہیں اور انھی کو جنتوں میں عزت عطا ہو گی۔