🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة النبأ
حَدَآئِقَ وَ اَعۡنَابًا ﴿ۙ۳۲﴾
باغات اور انگور۔[32]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 32تا34) {حَدَآىِٕقَ وَ اَعْنَابًا …: ” حَدَآىِٕقَ “ ”حَدِيْقَةٌ“} کی جمع ہے، وہ باغ جس کے گرد چار دیواری ہو۔ {” اَعْنَابًا “ ”عِنَبٌ“} کی جمع ہے۔ انگور کو پھلوں میں ایک خصوصیت حاصل ہے، اس لیے اس کا ذکر خاص طور پر فرمایا۔ {” اَعْنَابًا “} جمع لانے کا مطلب ہے کہ انگور کی بہت سی اقسام ہوں گی۔ {” كَوَاعِبَ “ ”كَاعِبٌ“} کی جمع ہے، وہ نوجوان لڑکی جس کا سینہ ایسے ابھرا ہوا ہو جیسے کعب یعنی ٹخنہ۔ {” اَتْرَابًا “ ”تِرْبٌ“} (تاء کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، مٹی میں ساتھ کھیلنے والے ہم عمر۔ آپس میں ہم عمر ہوں گی یا اپنے خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔