🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الضحى
وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾
اور یقینا عنقریب تیرا رب تجھے عطا کرے گا، پس تو راضی ہو جائے گا۔[5]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 5){ وَ لَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى:} یہ مزید تسلی ہے، اس میں اللہ کی فتح و نصرت، لوگوں کا فوج در فوج اسلام میں داخل ہونا، زمین کے مشارق و مغارب کاآپ کی امت کے قبضے میں آنا، قیامت کو آپ کے ہاتھ میں {لِوَاءُ الْحَمْدِ} ہونا، مقام محمود ملنا، شفاعت کبریٰ، امت کی مغفرت، غرض وہ سب کچھ شامل ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا اور دے گا۔