🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة العلق
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ ؕ﴿۵﴾
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔[5]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت5){ عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ:} انسان پیدا ہوتا ہے تو کچھ بھی نہیں جانتا (دیکھیے نحل: ۷۸) اللہ تعالیٰ ہی اسے آہستہ آہستہ سب کچھ سکھاتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ہی اپنے ایک ان پڑھ بندے کو عالم بلکہ عالموں کا استاذ بنائے گا۔