🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الفيل
تَرۡمِیۡہِمۡ بِحِجَارَۃٍ مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ۪ۙ﴿۴﴾
جو ان پر کھنگر (پکی ہوئی مٹی) کی پتھریاں پھینکتے تھے۔[4]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 4) {تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍ: سِجِّيْلٍ } کی تفسیر میں ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا: [ هِيَ سَنْكِ وَكِلْ ] [ بخاري، التفسیر، باب سورۃ: { ألم تر }، قبل ح: ۴۹۶۴ ] اس سے مراد سنگ و گل ہے۔ یعنی پکی ہوئی مٹی جسے کھنگر کہا جاتا ہے۔ لاوا اگلنے والے پہاڑوں کے ارد گرد اس قسم کے جلے ہوئے سخت سنگریزے عام ملتے ہیں۔