🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر ابن کثیر
سورة يس
یٰسٓ ۚ﴿۱﴾وَ الۡقُرۡاٰنِ الۡحَکِیۡمِ ۙ﴿۲﴾اِنَّکَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ۙ﴿۳﴾عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ؕ﴿۴﴾تَنۡزِیۡلَ الۡعَزِیۡزِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۵﴾لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُہُمۡ فَہُمۡ غٰفِلُوۡنَ ﴿۶﴾لَقَدۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ عَلٰۤی اَکۡثَرِہِمۡ فَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۷﴾
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] یٰس[1]قسم ہے قرآن باحکمت کی[2]کہ بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں[3]سیدھے راستے پر ہیں[4]یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے[5]تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے، سو (اسی وجہ سے) یہ غافل ہیں[6]ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ﺛابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے[7]
......
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] یٰسٓ[1]قسم ہے قرآن کی جو حکمت سے بھرا ہوا ہے[2]اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو[3]سیدھے رستے پر[4]یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے[5]تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہیں کیا گیا تھا متنبہ کردو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں[6]ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے[7]
......
[ترجمہ عبدالسلام بن محمد] یس۔[1]اس حکمت سے بھرے ہوئے قرآن کی قسم![2]بلاشبہ تو یقینا بھیجے ہوئے لوگوں میں سے ہے۔[3]سیدھی راہ پر ہے۔[4]یہ سب پر غالب، نہایت مہربان کا نازل کیا ہوا ہے۔[5]تاکہ تو اس قوم کو ڈرائے جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے، تو وہ بے خبر ہیں۔[6]بے شک ان کے اکثر پر بات ثابت ہو چکی، سو وہ ایمان نہیں لائیں گے۔[7]
......
تفسیر ابن کثیر، تفسیر آیت/آیات، 1،2،3،4،5،6،7
no bab
no t(fseer