[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا[6]مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ﻇاہر اور پوشیده کو جانتا ہے[7]ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے[8]تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے[9]ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا[10](ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا[11]جو بڑی آگ میں جائے گا[12]جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جیے گا، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا)[13] ......
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے[6]مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی[7]ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے[8]سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو[9]جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا[10]اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا[11]جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا[12]پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا[13] ......
[ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
ہم ضرور تجھے پڑھائیں گے تو تو نہیں بھولے گا۔[6]مگر جو اللہ چاہے۔ یقینا وہ کھلی بات کو جانتا ہے اور اس بات کو بھی جو چھپی ہوئی ہے۔[7]اور ہم تجھے آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے ۔[8]سو تو نصیحت کر ، اگر نصیحت کرنافائدہ دے ۔[9]عنقریب نصیحت حاصل کرے گا جو ڈرتا ہے ۔[10]اور اس سے علیحدہ رہے گا جو سب سے بڑا بدنصیب ہے ۔[11]وہ جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہو گا۔[12]پھر وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا ۔[13] ......