🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الأعراف
یُّرِیۡدُ اَنۡ یُّخۡرِجَکُمۡ مِّنۡ اَرۡضِکُمۡ ۚ فَمَا ذَا تَاۡمُرُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾
جو چاہتا ہے کہ تمھیں تمھاری سر زمین سے نکال دے، تو تم کیا حکم دیتے ہو؟[110]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
110۔ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال [113] دے۔ اب تم کیا مشورہ دیتے ہو“
[113] اور بعض دوسری آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ موسیٰؑ کو جادوگر قرار دینے کی بات فرعون نے پہلے خود کی تھی بعد میں اس کے درباریوں نے ہاں میں ہاں ملا دی۔