🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة هود
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖۤ ۫ اِنِّیۡ لَکُمۡ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۙ۲۵﴾
اور بلاشبہ یقینا ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا، بے شک میں تمھارے لیے صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔[25]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
25۔ اور ہم نے نوح [30] کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (تو اس نے انھیں کہا کہ) میں تمہیں صاف صاف [31] ڈرانے والا ہوں
[30] سیدنا نوحؑ کا قصہ پہلے سورۃ اعراف کے رکوع نمبر 8 میں بھی گذر چکا ہے لہٰذا وہ حواشی بھی مد نظر رکھے جائیں۔

[31] یعنی تمہیں صاف صاف بتا رہا ہوں کہ کن باتوں اور کاموں کے ارتکاب سے تم پر عذاب آنے کا اندیشہ ہے اور اس عذاب سے بچنے کے ذرائع کیا ہیں؟