🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الأنبياء
اِنَّ فِیۡ ہٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوۡمٍ عٰبِدِیۡنَ ﴿۱۰۶﴾ؕ
بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے یقینا عظیم پیغام ہے جو عبادت کرنے والے ہیں۔[106]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
106۔ بلا شبہ اس (ارشاد الٰہی) میں عبادت گزاروں [94] کے لئے ایک بڑی خبر ہے۔
[94] یعنی عبادت گزاروں کے لئے ان آیات میں ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اگر وہ ان آیات پر عمل پیرا ہوں گے تو یقیناً وہی منزل مقصود کو پالیں گے۔