🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الشعراء
قَالَ اَوَ لَوۡ جِئۡتُکَ بِشَیۡءٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۚ۳۰﴾
کہا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز لے آؤں؟[30]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
30۔ موسیٰ نے کہا: خواہ میں تیرے پاس [23] واضح چیز (نشانی) بھی لاؤں؟
[23] اس کے جواب میں موسیٰؑ نے فرمایا: اگر میں اللہ کی عطا کردہ نشانیاں تمہیں دکھا کر یہ ثابت کردوں کہ میں فی الواقع اللہ رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں تو کیا پھر بھی تمہارا یہی فیصلہ ہو گا؟