🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الأحزاب
اِنۡ تُبۡدُوۡا شَیۡئًا اَوۡ تُخۡفُوۡہُ فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۵۴﴾
اگر تم کسی چیز کو ظاہر کرو، یا اسے چھپائو تو بے شک اللہ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔[54]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
54۔ تم کوئی بات ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ [93] ، اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
[93] یعنی زبان سے تو کجا، کسی مومن کے دل میں ایسا خیال تک بھی نہ آنا چاہئے۔ کیونکہ اللہ کے سامنے تو ظاہر و باطن اور دل کے خیالات سب کچھ یکساں ہے۔ کوئی بات اس سے چھپی نہیں رہ سکتی۔