🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الصافات
لِمِثۡلِ ہٰذَا فَلۡیَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ ﴿۶۱﴾
اس جیسی (کامیابی) ہی کے لیے پس لازم ہے کہ عمل کرنے والے عمل کریں۔[61]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
61۔ ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل [35] کرنے چاہئیں۔
[35] افضل اعمال کونسے ہیں؟

درج ذیل دو احادیث میں ان اعمال کا ذکر ہے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے افضل الا عمال بتایا ہے:

1۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”کون سا عمل افضل ہے؟“ فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا“ صحابہ نے پوچھا: ”پھر کونسا؟“ فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“ پھر پوچھا: ”اس کے بعد کون سا؟“ فرمایا: ”حج مبرور“ [بخاری۔ کتاب الایمان۔ باب من قال ان الایمان ھو العمل]

2۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”اللہ تعالیٰ کو کون سا کام سب سے زیادہ پسند ہے؟“ فرمایا: ”نماز کو اپنے وقت پر ادا کرنا“ میں نے پوچھا ”پھر کون سا کام؟“ فرمایا: ”ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا“ میں نے پوچھا: ”پھر کون سا؟“ فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین باتیں بیان کیں اگر میں اور پوچھتا تو آپ اور زیادہ بیان فرماتے۔ [بخاری۔ کتاب مواقیت الصلوٰۃ۔ باب فضل الصلٰوۃ لوقتھا]