🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الصافات
اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۲۸﴾
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔[128]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
128۔ بجز اللہ کے مخلص بندوں [75] کے
[75] مگر بعل کے ان پرستاروں کو الیاسؑ کی دعوت راس نہ آئی۔ انہوں نے اپنے نبی کی دعوت کو جھٹلا دیا اور اس کے در پے آزار ہو گئے۔ ایسے سب لوگوں کو ان کے گناہوں کی سزا مل کے رہے گی۔ اور اس سزا سے وہ لوگ بچے جو سیدنا الیاسؑ پر ایمان لے آئے اور اللہ کے فرمانبردار بن کر رہے۔