🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة ق
قٓ ۟ۚ وَ الۡقُرۡاٰنِ الۡمَجِیۡدِ ۚ﴿۱﴾
ق۔ قسم ہے قرآن کی جو بہت بڑی شان والا ہے![1]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
1۔ ق۔ قسم ہے اس قرآن کی جو بڑی شان [1] والا ہے۔
[1] قرآن کی شان:۔

شان والا اس لحاظ سے ہے کہ دنیا میں کوئی کتاب اس کے مقابلہ میں پیش نہیں کی جا سکتی، نہ مضامین کے لحاظ سے، نہ اسرار و رموز کے لحاظ سے اور نہ کثیر الاشاعت ہونے کے لحاظ سے۔ پھر اس کی شان کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں جتنا بھی غور کیا جائے، نئے سے نئے اسرار کھلتے جاتے ہیں اور ہر انسان خواہ وہ علمی لحاظ سے کس درجہ کا آدمی ہو اس سے ہدایت حاصل کر سکتا ہے۔ نہ اس سے مبتدی بے نیاز ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی علامہ دہر۔