🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الذاريات
وَ بِالۡاَسۡحَارِ ہُمۡ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ﴿۱۸﴾
اور رات کی آخری گھڑیوں میں وہ بخشش مانگتے تھے۔[18]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
18۔ اور سحری کے وقت مغفرت [11] مانگا کرتے تھے۔
[11] استغفار کرنا:۔

اس آیت میں وقت کی بھی تعیین ہو گئی۔ یعنی وہ رات کو اللہ کی عبادت میں مشغول رہ کر اپنے اس نیک کام پر پھول نہیں جاتے۔ بلکہ پھر بھی اللہ سے بخشش طلب کرتے ہیں۔ کیونکہ انسان فطری طور پر خطا کار ہے۔ اس سے نا دانستہ بھی کئی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور اللہ غفور رحیم ہے اور اس سے ہر حال میں بخشش طلب کرتے رہنا چاہئے۔