🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة القمر
سَیَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡکَذَّابُ الۡاَشِرُ ﴿۲۶﴾
عنقریب وہ کل جان لیں گے کہ بہت جھوٹا، متکبر کون ہے؟[26]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
26۔ یہ لوگ کل ہی جان [21] لیں گے کہ کذاب اور ڈینگیں مارنے والا کون تھا؟
[21] کل سے مراد ان پر عذاب کا دن بھی ہو سکتا ہے اور قیامت کا دن بھی اور بہت جلد بھی یعنی یہ حقیقت جلد ہی واضح ہو جائے گی کہ اصل میں جھوٹا اور بڑیں مارنے والا کون تھا۔ صالحؑ یا انہیں جھٹلانے والے؟