🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
وَّ ظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍ ﴿ۙ۳۰﴾
اور ایسے سائے میں جو خوب پھیلا ہوا ہے ۔[30]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
30۔ دور تک پھیلی [16] ہوئی چھاؤں،
[16] اس کی تفسیر کے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیے۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک اتنا بڑا درخت ﴿طوبيٰ﴾ ہے جس کے سایہ میں اگر سوار سو برس تک چلتا رہے تب بھی اس کا سایہ ختم نہ ہو۔ تم چاہو تو آیت پڑھ لو ﴿وًظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ﴾ [بخاری۔ کتاب التفسیر۔ نیز کتاب بدء الخلق باب ماجاء فی صفۃ الجنۃ]