🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
لَاٰکِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍ ﴿ۙ۵۲﴾
یقینا تھوہر کے پودے میں سے کھانے والے ہو۔[52]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
52۔ تمہیں تھوہر [25] کا درخت کھانا ہو گا
[25] ﴿زَقُّوْمٍ﴾ بمعنی تھوہر کا درخت جس کے پتے چوڑے، موٹے بڑے بڑے اور خار دار ہوتے ہیں۔ ذائقہ میں نہایت کڑوا اور اس کا لعاب زہریلا ہوتا ہے۔ بدن کے کسی حصہ سے لگ جائے تو پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں۔ مزید تشریح کے لیے دیکھئے سورۃ صافات کی آیت نمبر 64 کا حاشیہ۔