🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة القلم
فَاجۡتَبٰہُ رَبُّہٗ فَجَعَلَہٗ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۵۰﴾
پھر اس کے رب نے اسے چن لیا، پس اسے نیکوں میں شامل کر دیا۔[50]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
50۔ چنانچہ ان کے پروردگار نے انہیں برگزیدہ کیا [27] اور صالحین میں شامل کر دیا
[27] یعنی ان کی نبوت کو بھی بحال کر دیا گیا اور انہیں اسی قوم کی طرف دوبارہ بھیجا گیا جہاں سے وہ بھاگ کر چلے گئے تھے۔ آپ کا قصہ پہلے سورۃ یونس کی آیت نمبر 98، سورۃ انبیاء کی آیت نمبر 87، 88 اور سورۃ صافات کی آیت نمبر 143 کے تحت گزر چکا ہے۔ وہ حواشی ملاحظہ کر لیے جائیں۔