🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الحاقة
اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۚۙ۴۰﴾
بلاشبہ یہ (قرآن) یقینا ایک معزز پیغام لانے والے کا قول ہے۔[40]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
40۔ کہ بلا شبہ یہ (قرآن) ایک معزز رسول [23] کی زبان سے نکلا ہے
[23] قرآن چونکہ اللہ کا کلام ہے جو جبریل کی زبان سے ادا ہوتا ہے۔ لہٰذا یہاں معزز رسول سے جبریلؑ بھی مراد لیے جا سکتے ہیں۔ اور اس لحاظ سے کہ بعینہ وہی الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ادا ہوتے ہیں۔ معزز رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی ذات بھی مراد لی جا سکتی ہے۔