🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المعارج
وَ تَکُوۡنُ الۡجِبَالُ کَالۡعِہۡنِ ۙ﴿۹﴾
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے۔[9]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
9۔ اور پہاڑ ایسے ہوں گے جیسے دھنکی [7] ہوئی رنگ رنگ کی روئی
[7] پہاڑوں کے پتھر بھی کئی رنگوں کے ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سفید، کالے، دھاری دار، اسی طرح اون کے عموماً یہی رنگ ہوتے ہیں۔ پہاڑ اس دن ریزہ ریزہ ہو کر ہوا میں اڑنے لگیں گے تو ایسا معلوم ہو گا کہ رنگ برنگی دھنکی ہوئی روئی کے گالے اڑے رہے ہیں۔