🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المعارج
نَزَّاعَۃً لِّلشَّوٰی ﴿ۚۖ۱۶﴾
منہ اور سر کی کھال کو اتار کھینچنے والی ہے۔[16]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
16۔ کھالوں [10] کو ادھیڑ دینے والی
[10] ﴿شويٰ﴾ بمعنی جسم کے اطراف۔ ہاتھ پاؤں اور وہ اعضاء جن پر زخم لگنے سے موت واقع نہ ہو۔ کہتے ہیں ﴿رَمَاهَ فَاَشْوَاه﴾ ، یعنی اس نے اسے تیر مارا تو اس کے اطراف پر لگا۔ یعنی کسی ایسے عضو پر نہیں لگا جس پر زخم لگنے سے موت واقع ہوتی۔ یعنی جہنم کی آگ ان کی کھالوں کو کھینچ لے گی۔ کھالیں گل جائیں گی جسم ننگے بے کھال ہو جائیں گے مگر یہ آگ مجرموں کی جان ختم نہیں کر سکے گی۔